کرسچن کمیونٹی کو 16اپریل تک تنخواہیں اور پنشن ادا کرنے کیلئے مراسلہ جاری کردیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)کرسچن کمیونٹی کو 16اپریل تک تنخواہیں اور پنشن ادا کرنے کیلئے مراسلہ جاری کردیا گیا
ایسٹر کے پیش نظر کرسچن کمیونٹی کو 16اپریل کو تنخواہیں جاری کرنے کا مراسلہ لکھا گیا،محکمہ خزانہ مسیحی برادری کوایسٹر پر تنخواہ اور پنشن ایڈوانس دے گا
پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ بیشگی تنخواہ اور پنشن دینے کا مقصد مسیحی برادری کوخوشیاں فراہم کرناہے،پنجاب حکومت نے ایسٹر کے پرمسرت موقع پر مسیحی ملازمین کو تنخواہ اور پنشن ادا کرنے کا مراسلہ جاری کردیا۔ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ مسیحی ملازمین کو اس ماہ کی تنخواہ اور پنشن فوری ادا کردی جائے ۔ پیشگی تنخواہ اور پنشن دینے کا مقصد مسیحی برادری کو ایسٹر کی خوشیاں بھرپورانداز میں منانے کا موقع فراہم کرنا ہے۔