وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز اور مارجنز کی بھرمار ، تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز اور مارجنز کی بھرمار ۔ پیٹرول اور ڈیزل پر عائد ٹیکسز کی تفصیلات سامنے آگئیں ۔دستاویز کے مطابق ملک میں پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت اس وقت 153 روپے 21 پیسے ہے۔

ٹیکسز عائد ہونے کے بعد پیٹرول فی لیٹر 254 روپے 63 پیسے میں دستیاب ہے۔ پیٹرول پر ٹیکسز اور مارجنز کی مد میں 101 روپے 42 پیسے عائد۔ پیٹرول پر فی لیٹر لیوی 78 روپے 02 پیسے صارفین ادا کر رہے۔
پیٹرول پر ٹرانسپورٹ چارجز کی مد میں 6 روپے 89 پیسے اخراجات عائدہے۔ پیٹرول پر فی لیٹر 8 روپے 64 پیسے ڈیلر مارجن بھی صارفین ادا کرتے ہیں۔ فی لیٹر پیٹرول پر او ایم سی مارجن 7 روپے 87 پیسے عائد ہے۔
ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت اس وقت 164 روپے 41 پیسے ہے۔ ٹیکسز اور مارجنز کے بعد فی لیٹر قیمت 258 روپے 64 پیسے میں دستیاب۔ ڈیزل پر ٹیکسز اور مارجنز کی مد میں مجموعی طور پر 94 روپے 23 پیسے عائد ہے۔

ڈیزل پر فی لیٹر لیوی 77 روپے 01 پیسے عائد ہے۔ فی لیٹر ڈیزل پر او ایم سی مارجن 7 روپے 99 پیسے وصول کیا جا رہاہے۔ صارفین فی لیٹر ڈیزل پر 8 روپے 64 پیسے ڈیلر مارجن ادا کر رہے۔

ڈیزل پر فی لیٹر ٹرانسپورٹ چارجز 3 روپے 59 پیسے بھی عائد ہیں۔