پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مالی سال 2024-25 کے ابتدائی نو ماہ پاکستان کے آٹوموبیل سیکٹر کے لیے خوش آئند ثابت ہوئے ہیں، جہاں گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں بہتری دیکھی گئی ہے۔

پاکستان آٹوموبیل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کی حالیہ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں گاڑیوں کی فروخت گزشتہ برس کے مقابلے میں تقریباً 39 فیصد بڑھ کر 75,265 یونٹس تک جا پہنچی ہے، جو گزشتہ مالی سال میں 54,091 یونٹس تھی۔

سوزوکی آلٹو نے بازی مار لی

تمام ماڈلز میں سوزوکی آلٹو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 37.92 فیصد اضافے کے ساتھ 31,284 یونٹس فروخت کیے اور فہرست میں سرفہرست رہی۔

ٹویوٹا اور ہونڈا کے نمایاں ماڈلز

فروخت کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر ٹویوٹا کے ماڈلز کورولا، یارس اور کورولا کراس رہے جن کے 15,980 یونٹس فروخت ہوئے، جبکہ ہونڈا سٹی اور سوک نے 11,460 یونٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ٹاپ 10 گاڑیوں کی فروخت کی تفصیل:

SUV اور وین کی فروخت کا جائزہ:

اگر SUV، جیپس اور وینز کی بات کی جائے تو رپورٹ کے مطابق سوزوکی اب بھی 1,000cc سے کم انجن والی گاڑیوں میں سبقت رکھتی ہے۔ کمپنی نے حالیہ مہینوں میں بولان اور ویگن آر جیسے ماڈلز کی پیداوار بند کر دی ہے، جن کی جگہ سوزوکی ایوری نے لے لی ہے، جو بتدریج مارکیٹ میں مقبول ہو رہی ہے۔