شادی کی تقریب کو یادگار بنانے کے لئے دلہا دلہن کا اسٹیج پر ورک آؤٹ، ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شادی کی تقریبات کو یادگار بنانے کے لئے عجیب حرکتیں کرنا اب فیشن بن چکا ہے . اس فیشن کو خیال میں رکھتے ہوئے دلہا دلہن یا کسی فرد کی جانب سے ایسی حرکیتں کی جاتی ہیں جو کہ شادی کو لمبے عرصے تک یاد رکھنے کے لئے کافی ہوتی ہیں .

اسی ٹرینڈ کو دیکھتے ہوئے ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دلہا دلہن اسٹیج پر ورک آؤٹ کرتے ہوئے نظر آئے ہیں .

 
View this post on Instagram
 

A post shared by Parul Garg (@parulgargmakeup)

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹیج پر موجود دلہا دلہن پش اپس کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں جو کہ ان کی شادی کو یادگار بنانے کے لئے کافی ہے . اس ویڈیو کو لاکھوں لوگوں نے لائک اور شیئر کیا ہے اور بہت سے لوگوں نے اس پر تبصرے بھی کئے ہیں جبکہ دلہن شادی کے بھاری لباس سے بے خوف ہوکر پش اپس لگا رہی ہیں . اس سے قبل بھی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں ایک دلہن کو پش اپس کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا .
 
View this post on Instagram
 

A post shared by aana arora (@aan4490)

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن بھاری بھرکم لہنگا پہنے پش اپس لگاتی دکھائی دے رہی ہے یہی نہیں دلہن نے زیورات بھی پہن رکھے ہیں . . .

متعلقہ خبریں