سلمان خان نے مداح کیساتھ سیلفی لینے سے انکار کیوں کیا؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان نے مداح کی درخواست پر بھی اُس کے ساتھ سیلفی نہیں لی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مداح نے سلمان خان کے ساتھ سیلفی لینے کی درخواست کی لیکن سلمان خان نے سیلفی لینے سے منع کردیا۔
View this post on Instagram
سلمان خان نے مداح کو بتایا کہ پاپرازی اس کی تصویر کھینچ رہے ہیں جبکہ وہاں موجود کیمرہ مینز نے بھی مداح کو یقین دلایا کہ وہ اُس کی تصویر لے رہے ہیں لیکن مداح نے اپنا فون رکھنے سے انکار کر دیا۔مداح نے جب دوبارہ سلمان خان کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی تو اداکار نے تنگ آکر کہا کہ یہاں ناچنا بند کر جس پر وہ وہاں سے چلا گیا۔
واضح رہے کہ سلمان خان اپنی آنے والی فلم دی فائنل ٹروتھ کے لئے ایک پروموشنل تقریب میں جا رہے تھے۔مہیش منجریکر کی ہدایت کاری میں بنی والی یہ فلم رواں ماہ کے آخر میں ریلیز ہوگی، اس فلم میں سلمان کے بہنوئی آیوش شرما ایک گینگسٹر کا کردار ادا کریں گے جبکہ سلمان خان پولیس کے کردار میں نظر آئیں گے۔