وسیم اکرم کی حارث رؤف کے مزاحیہ انٹرویو کی ہندی میں نقل کی ویڈیو وائرل

لاہور(قدرت روزنامہ) قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اینکر فخر عالم کے ساتھ مل کر نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی پانچ وکٹوں سے فتح کے بعد حارث رؤف کا انجم چوپڑا کے ساتھ میچ کے بعد کا انٹرویو دوبارہ بنایا۔ میچ کے بعد انٹرویو میں حارث رؤف بھارتی مبصر کے الفاظ کے چنائو پر الجھے ہوئے نظر آ رہے تھے کیوں کہ انجم چوپڑا ان سے ہندی میں سوالات کر رہی تھیں۔
حارث کے چہرے کے تاثرات سے صاف نظر آرہا تھا کہ وہ ہندی زبان سمجھنے سے قاصر ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کے اس انٹرویو کے خوب چرچے رہے کیونکہ صارفین نے ان کے مزاحیہ انٹرویو کا لطف اٹھایا۔انٹرویو کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے حارث کے چہرے کے تاثرات کو مختلف میمز میں تبدیل کر دیا ہے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے نجی ٹی وی کے پروگرام کے دوران حارث کے چہرے کے تاثرات کو مزاحیہ انداز میں نقل کیا۔

فخر عالم نے وسیم سے ہندی میں سوالات کیے جب کہ وسیم نے حارث کو ویڈیو میں نقل کیا۔

مزاحیہ ویڈیو فخر عالم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپ لوڈ کی تھی۔ سوشل میڈیا صارفین نے وسیم کی شاندار اداکاری سے لطف اٹھایا ،ویڈیو کو اب تک 10,000 سے زیادہ لائکس اور 1,500 سے زیادہ ری ٹویٹس مل چکے ہیں۔

Recent Posts

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…

1 hour ago

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مقامی افراد میں مفت ای پاسپورٹ تقسیم کا مرحلہ شروع

چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…

2 hours ago

واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے ’لائسنس‘ اور 2500 ڈالر فیس لازمی قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…

2 hours ago

پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کرانے کا نیا طریقہ سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…

2 hours ago

کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور … زیادہ فائدہ مند اور طاقتور دودھ گائے کا یا پھر بھینس کا؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…

2 hours ago

نبی اکرم ﷺ کے سونے سے پہلے 3 حکم٬ سائنسدان نتائج دیکھ کر دنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…

2 hours ago