تُرک اداکار نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شہرہ آفاق تُرک سیریز ارطغرل غازی میں عبدالرحمٰن الپ کا کردار ادا کرنے والے تُرک اداکار جلال آل کو ایک اور بڑا اعزاز مل گیا۔جلال آل نے انسٹاگرام پر دبئی میں منعقد ہونے والی پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز کی تقریب سے چند یادگار تصاویر شیئر کی ہیں۔
View this post on Instagram
ان تصاویر میں سے ایک تصویر میں جلال آل اپنا ایوارڈ تھامے پاکستانی لیجنڈ اداکار جاوید شیخ کے ساتھ اسٹیج پر کھڑے نظر آرہے ہیں۔پاکستان کی طرف سے تاریخی تُرک سیریز میں شاندار اداکاری سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والے اداکار جلال آل کو گلوبل انفلوئنسر کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں انگریزی، اردو اور اپنی مقامی ترک زبان میں لکھا کہ پورے پاکستان کا اس نایاب ایوارڈ کے لئے شکریہ۔واضح رہے کہ تاریخی سیریز ارطغرل غازی کو وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر اردو زبان میں ڈب کر کے پاکستان میں سرکاری ٹی وی چینل پر نشر کیا جارہا ہے۔
