چیف آف آرمی اسٹاف کا خطاب قوم کے لیے امید، اتحاد اور ترقی کا پیغام ہے میر ظہور بلیدی


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات (P&D) بلوچستان، میر ظہور بلیدی نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کے پہلے اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب کو تاریخ ساز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس خطاب نے پوری قوم بالخصوص بلوچستان کے عوام کے دل جیت لیے ہیں۔
آرمی چیف کا یہ کہنا کہ “بلوچستان پاکستان کی تقدیر اور ماتھے کا جھومر ہے”، اہل بلوچستان کے لیے نہایت عزت افزا اور اعتماد بخش ہے۔ یہ جملہ بلوچستان کے نوجوانوں اور عوام کے لیے ریاستی محبت اور یکجہتی کی عکاسی کرتا ہے۔میر ظہور بلیدی
دہشتگردوں کے متعلق آرمی چیف کا دوٹوک پیغام کہ “دہشتگردوں کی دس نسلیں بھی بلوچستان اور پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں” ایک طاقتور پیغام ہے کہ پاکستان ہر حال میں ناقابلِ تسخیر رہے گا۔
میر ظہور بلیدی
آرمی چیف کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کو ‘برین گین’ قرار دینا اور انہیں پاکستان کی روشنی کہنا قومی صلاحیتوں کی عزت افزائی ہے، جو ہمارے نوجوانوں کو حوصلہ دے گی۔میر ظہور بلیدی
پاکستان کے ترقیاتی سفر پر آرمی چیف کا عزم کہ “سوال یہ نہیں کہ پاکستان نے کب ترقی کرنی ہے، بلکہ یہ کہ کتنی تیزی سے ترقی کرنی ہے”، واضح کرتا ہے کہ ہم اجتماعی طور پر ایک مضبوط مستقبل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔میر ظہور بلیدی
آرمی چیف کا یہ کہنا کہ “جب تک پاکستان کے غیور عوام اپنی فوج کے ساتھ ہیں، کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا”، ریاست اور عوام کے درمیان غیر متزلزل اعتماد کی نشانی ہے۔میر ظہور بلیدی
آرمی چیف کی طرف سے کشمیر، فلسطین اور پاکستانی شہداء کے حق میں الفاظ کہنا اس بات کی دلیل ہے کہ پاک فوج نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہے۔میر ظہور بلیدی
آخر میں، میر ظہور بلیدی نے کہا کہ آرمی چیف کا خطاب صرف ایک تقریر نہیں، بلکہ بلوچستان کے لیے اعتماد، احترام اور ترقی کا جامع پیغام ہے، جس نے اہل بلوچستان کو یہ یقین دلایا ہے کہ وہ ریاست کے دل کے قریب ہیں