حریم شاہ کی پاکستانی گانے پر ڈانس کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی متنازعہ ٹک ٹاک اسٹار و اداکارہ حریم شاہ کی پاکستانی گانے پر ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے . حریم شاہ نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی ویڈیو پوسٹ کی ہے .

ٹک ٹاک اسٹار کی جانب سے شئیر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ پاکستانی گانا بول کفارہ کیا ہوگا پر ڈانس کررہی ہیں . حریم شاہ کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے . اس سے قبل حریم شاہ نے انسٹاگرام پر متعدد ویڈیوز پوسٹ کی تھیں جس میں انہیں بالی ووڈ گانے پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا .
واضح رہے کہ حریم شاہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی پہچان بنائی ہے ،ٹک ٹاک اسٹار آئے روز انسٹاگرام پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں، ان کی متعدد ویڈیو سیاسی شخصیات اور اداکاروں کے ساتھ سوشل میڈیا پر موجود ہیں، اپنی ان ویڈیوز کی وجہ سے انہیں کئی تنازعات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے . . .

متعلقہ خبریں