تصاویر موجود ہے کہ سمی دین پاکستان کے جھنڈے کو ماچس لگا رہی ہے، سرفراز بگٹی


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیراعلی سرفرا ز بگٹی نے نجی ٹی وی کو انٹرو یو دیتے ہوئے کہا ہے کہ بی وائی سی پر سب سے بڑا الزام یہ ہے کہ وہ بی ایل اے کو سپورٹ کرتے ہیں وہ بی ایل اے کے قانونی آواز ہے سڑکوں پر جو اس کیلئےریکورٹمنٹ کے باعث بنیںجو اسے بیانیے کا باعث بنیں ، یہ کون سا پر امن ریلی ہے جہاں گزرتے ہیں پاکستان کا عظیم پرچم دیکھتے ہیں اسکو نیچے اتارتے ہیں اسکو ماچس لگاتے ہیں کاش آج اپنے سلائیڈز میں سمی دین کی وہ تصویریں دیکھائیں جس وہ پاکستان کو ماچس لگارہی ہے میں آپ کو بھیجتا ہوں ۔ دوسری جانب سمی دین نے ایکس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں سرفراز بگٹی کو کھلے عام چیلنج کرتی ہوں کہ وہ یہ ویڈیو قوم کے سامنے لائیں۔ بتائیں کب، کہاں اور کس موقع پر میں نے ایسا کیا؟اگر وہ اپنا الزام ثابت کر دیں، تو میں خود کو قانون کے حوالے کر دوں گی اور ہر قانونی کارروائی کا سامنا کروں گی۔لیکن اگر وہ ثبوت پیش نہ کر سکیں ( وہ بلکل بھی نہیں کر سکیں گے ) تو پھر انہیں فوراً مستعفی ہونا ہوگا۔ریاست کی اعلیٰ عدلیہ کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اس جھوٹ، بہتان اور گمراہ کن بیان پر سرفراز بگٹی کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔یہ ضروری ہے تاکہ سچ، جھوٹ، اور پروپیگنڈے میں فرق عوام کے سامنے واضح ہو۔ اور یہ تماشہ اب بند ہونا چاہیے۔