صبح کے ناشتے میں چائے رس ڈبو کر کھانے والے ہوجائيں ہوشیار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صبح کے ناشتے میں چائے رس ڈبو کر کھانے سے انسان خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہوسکتا ہے۔جسمانی طور پر فٹ رہنے کے لیے ناشتہ ممکنہ طور پر دن کا اہم ترین کھانا ہوتا ہے مگر اس صورت میں جب آپ کچھ اصولوں پر عمل کریں۔مگر چند عادتیں ایسی ہوتی ہیں جو آپ کے ناشتے کو کم صحت مند بلکہ نقصان دہ بنانے کا باعث بنتی ہیں۔
چائے رس کا ناشتہ ہمارے ملک کی زیادہ تر آبادی کا پسندیدہ ناشتہ قرار دیا جاتا ہے۔ یہ پراٹھے کے مقابلے میں کم چکنا اور زود ہضم ہوتا ہے لیکن ناشتے میں چائے رس ڈبو کرکھانے سے انسان خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہوسکتا ہے۔رس کی تیاری کے بنیادی اجزا میں ویسے تو میدہ، چینی، خمیر اور گھی کا استعمال کیا جاتا ہے لیکن مارکیٹ میں موجود زیادہ تر رس میں اس ڈبل روٹی کا استعمال کیا جاتا ہے جو باسی ہو چکی ہوتی ہے۔باسی ڈبل روٹی انسانی صحت کے لیے بہت مضر ہوتی ہے کیونکہ اس پر پھپھوندی لگ جاتی ہے اور جب اس کو رس کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے تو وہ انسان کے نظام ہاضم کو خراب کرنے کا باعث بن سکتی ہے ۔
رس کی تیاری میں جو آئل استعمال کیا جاتا ہے وہ گھی یا مارجرین کی صورت میں ہوتا ہے جو کہ انسانی جسم کے درجہ حرارت پر جم جاتا ہے اور مستقل طور پر اس کا استعمال خون کی نالیوں میں جم کر دل کے دورے کا بھی باعث بن سکتا ہے۔
مختلف بیکری والے رس کی لذت کو بڑھانے کے لیے اس میں بڑی مقدار میں چینی کا استعمال کیا جاتا ہے روزانہ اس کو کھانے سے جسم میں شوگر لیول میں اضافہ ہوتا ہے جو کہ انسان کو ذیابطیس کے خطرے کا شکار بھی کر سکتا ہے۔رس کی تیاری میں ریفائنڈ میدے کا استعمال کیا جاتا ہے جس میں سے فائبر نکال دیے جاتے ہیں۔ بغیر فائبر کی غذا کے استعمال سے ایک جانب تو قبض کی شکایت ہو سکتی ہے جبکہ اس کو مسلسل کھانے سے لیسٹرول لیول بھی بڑھ جاتا ہے۔

Recent Posts

گریڈ17 تک کے ملازمین کی تنخواہ دگنی کی جائے ورنہ یہ لاوا پھٹے گا، شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ…

1 hour ago

صحافیوں کے کیس مفت میں لڑونگا،لطیف کھوسہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے صحافیوں کے کیسز…

2 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیےبُری خبر، سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سیمنٹ کی قیمت میں ہفتے کے آغاز پر ہی اضافہ ہو گیا…

2 hours ago

بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی جنس افسران تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی…

2 hours ago

صرف2فٹ زمین کی خاطر2بھائی قتل

شکارپور (قدرت روزنامہ)شکارپورمیں صرف دوفٹ زمین کی خاطردوسگےبھائیوں کوموت کے گھاٹ اتاردیاگیا تفصیلات کےمطابق شکارپورکے…

2 hours ago

وزیراعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کے انتقال پر تعزیت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے…

5 hours ago