صبح کے ناشتے میں چائے رس ڈبو کر کھانے والے ہوجائيں ہوشیار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صبح کے ناشتے میں چائے رس ڈبو کر کھانے سے انسان خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہوسکتا ہے . جسمانی طور پر فٹ رہنے کے لیے ناشتہ ممکنہ طور پر دن کا اہم ترین کھانا ہوتا ہے مگر اس صورت میں جب آپ کچھ اصولوں پر عمل کریں .

مگر چند عادتیں ایسی ہوتی ہیں جو آپ کے ناشتے کو کم صحت مند بلکہ نقصان دہ بنانے کا باعث بنتی ہیں . چائے رس کا ناشتہ ہمارے ملک کی زیادہ تر آبادی کا پسندیدہ ناشتہ قرار دیا جاتا ہے . یہ پراٹھے کے مقابلے میں کم چکنا اور زود ہضم ہوتا ہے لیکن ناشتے میں چائے رس ڈبو کرکھانے سے انسان خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہوسکتا ہے . رس کی تیاری کے بنیادی اجزا میں ویسے تو میدہ، چینی، خمیر اور گھی کا استعمال کیا جاتا ہے لیکن مارکیٹ میں موجود زیادہ تر رس میں اس ڈبل روٹی کا استعمال کیا جاتا ہے جو باسی ہو چکی ہوتی ہے . باسی ڈبل روٹی انسانی صحت کے لیے بہت مضر ہوتی ہے کیونکہ اس پر پھپھوندی لگ جاتی ہے اور جب اس کو رس کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے تو وہ انسان کے نظام ہاضم کو خراب کرنے کا باعث بن سکتی ہے . رس کی تیاری میں جو آئل استعمال کیا جاتا ہے وہ گھی یا مارجرین کی صورت میں ہوتا ہے جو کہ انسانی جسم کے درجہ حرارت پر جم جاتا ہے اور مستقل طور پر اس کا استعمال خون کی نالیوں میں جم کر دل کے دورے کا بھی باعث بن سکتا ہے . مختلف بیکری والے رس کی لذت کو بڑھانے کے لیے اس میں بڑی مقدار میں چینی کا استعمال کیا جاتا ہے روزانہ اس کو کھانے سے جسم میں شوگر لیول میں اضافہ ہوتا ہے جو کہ انسان کو ذیابطیس کے خطرے کا شکار بھی کر سکتا ہے . رس کی تیاری میں ریفائنڈ میدے کا استعمال کیا جاتا ہے جس میں سے فائبر نکال دیے جاتے ہیں . بغیر فائبر کی غذا کے استعمال سے ایک جانب تو قبض کی شکایت ہو سکتی ہے جبکہ اس کو مسلسل کھانے سے لیسٹرول لیول بھی بڑھ جاتا ہے . . .

متعلقہ خبریں