کراچی: گیس لیکج کے باعث دھماکا، 3 افراد زخمی


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے کلفٹن کے ایک گھر میں گیس لیکج کے دھماکے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا جس میں 2خواتین سمیت 3 افراد جھلس گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق گیس لیکیج کی وجہ سے دھماکا کلفٹن کےعلاقے تین تلوار میں گلف ٹاور کے قریب ایک گھر میں ہوا،جھلس کر زخمی ہونے والوں میں 20 سالہ کلثوم، 20 سالہ سدرہ اور50 سالہ فیاض شامل ہیں۔
زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔