وفاقی دارلحکومت میں پڑنے والے’اولوں‘ کا سائز بڑا ہونے کی وجہ محکمہ موسمیات نے بے نقاب کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات انجم نذیر ضیغم نے کہا ہے کہ ٹمپریچر کنٹراسٹ ہونے کی وجہ سے اولے کا سائز بڑا ہوا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات انجم نذیر ضیغم نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز طوفانی بارش اور ژالہ باری سے متعلق پیشگوئی کی جاچکی تھی۔ اور 14 اپریل کو بتا دیا تھا کہ مغربی ہواوں کا سلسلہ داخل ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پیشگوئی کی گئی تھی کہ پوٹھوہار میں ژالہ باری اور طوفانی بارش ہو گی اور گزشتہ روز اسلام آباد کا درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔
انجم نذیر ضیغم نے کہا کہ مارگلہ کے قریبی علاقوں میں اولوں کا سائز بڑا تھا۔ جبکہ راولپنڈی کی طرف ژالہ باری نہیں ہوئی۔ اور اسلام آباد میں گزشتہ روز تیز ہوائیں چلی تھیں مگر بارش زیادہ نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ٹمپریچر کنٹراسٹ ہونے کی وجہ سے اسلام آباد میں اولے کا سائز بڑا ہوا۔