250گرام روٹی کی قیمت 30روپے مقرر، پشاور انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے روٹی کی سرکاری قیمت مقرر کردی،ضلعی انتظامیہ نے روٹی کی قیمت مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 150گرام روٹی کی قیمت 20روپے ہوگی جبکہ 250گرام روٹی کی قیمت 30روپے ہوگی،نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نانبائی نرخ نامہ آویزاں کریں تاکہ عوام کو نظر آ سکے،نرخ نامہ کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔