جمشید اقبال چیمہ نے انتخابی مہم سے باہر ہونے کاغصہ بچوں پر نکال دیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف امیدوار جمشید اقبال چیمہ کی انتخابی مہم، انتخابی عمل سے باہر ہونےکا غصہ بچوں پر نکالنا شروع کردیا۔ تفصیلات کے مطابق این اے 133 ضمنی الیکشن میں کامیابی کیلئے سیاسی پارٹیوں کی جانب سے انتخابی مہم جارہی ہے۔ الیکشن جیتنے کیلئے حکومت اور اپوزیشن جماعتیں کارنر میٹنگ کا اہتمام کر رہی ہیں۔ سیاسی پارہ ہائی ہونے کیساتھ ساتھ وزرا کا پارہ بھی کنٹرول میں نہیں ہے۔

انتخابی مہم میں بچوں کےبولنے پر جمشید چیمہ ناراض ہوگئے۔ پی ٹی آئی امیدوار نےکارنرمیٹنگ میں آئے افراد کو ہدایت دیتے ہوئے وہاں موجود بچوں کوتھپڑ مارنے کا کہہ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بچوں کو چپ کروانےکےلیےذراتھپڑ لگائیں۔