پی ڈی ایم نے فیصلہ کن لانگ مارچ کا وقت تبدیل کردیا
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ڈی ایم کا مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں مارچ منعقد کرنے کا فیصلہ،پی ڈی ایم نےلانگ مارچ کا وقت تبدیل کردیا،لانگ مارچ دسمبر کے بجائے نومبرمیں ہی ہوگا۔تفصیلات کےمطابق حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں اور مہنگائی کے خلاف پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سر گرم عمل ہے، پی ڈی ایم نےلانگ مارچ کا وقت تبدیل کردیا،لانگ مارچ دسمبر کے بجائے نومبرمیں ہی ہوگا۔پی ڈی ایم کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ لاہور سے نومبرکے تیسرے ہفتے میں لانگ مارچ اسلام آباد کا رُخ کرے گا، بلوچستان،سندھ سے آنے والے قافلے لاہور میں ملیں گے، اسلام آباد میں دھرنا حکومت کے خاتمے تک جاری رہے گا۔
دوسری جانب چناب پل 17 روز بند رہنے کے بعد اسلام آباد سے لاہور آنےوالوں کے لئے کھول دیا گیا، 2 روز قبل لاہور سے اسلام آباد جانے والے پل کو دریائے چناب سے کھولا گیا تھا، مذہبی جماعت کے دھرنا کے باعث چناب پل دونوں اطراف سے کنٹینرز، خندقیں کھود کر بند ہونے سے گجرات، کا گوجرانولہ، سیالکوٹ سے زمینی رابطہ کٹ گیا تھا۔
چناب پل پر کھودی جانےوالی خندق میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مٹی ڈالی جانے لگی، دریائے چناب پل کھلنے پر شہریوں کی زندگی کا پہیہ ایک بار پھر چل پڑا، رینجرز اور پولیس کی دریائے چناب پل سے آج سیکورٹی ختم کرنے کی ہدایات کردیں گئی۔
دریائے چناب پل دونوں اطراف کھلنے سے جی ٹی روڈ پر تمام کاروباری مراکز بحال ہو چکی ہیں، گزشتہ رات لاہور سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک کی ایک سائیڈ کھلنے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں تھیں۔