ارشد خان چائے والا کی شہریت سے متعلق نادرا کی رپورٹ کے مندرجات سامنے آگئے

راولپنڈی ، لاہور (قدرت روزنامہ) اسلام آباد میں چائے کے ایک ڈھابےسے اپنی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شہرت حاصل کرنے والے ارشد خان کی شہریت سے متعلق نادرا نے اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی جس کے مطابق وہ افغان شہری ہے ۔
روزنامہ جنگ کے مطابق نادرا نے اپنی رپورٹ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس جواد حسن کی عدالت میں جمع کرادی جس کے مطابق ارشد خان المعروف چائے والا افغان شہری ہے ۔ رپورٹ کے حوالے سے بتایا گیا کہ درخواست گزار کے والد کی جائے پیدائش سرگودھا ،اپنی اسلام آباد اور والدہ کے نام میں تضاد ہے جبکہ کارآمد شناختی کارڈ پر پاسپورٹ جاری ہوا جس کی بنیاد پر 2تصدیقی ایجنسیوں کی رپورٹ کے بعد شوکاز جاری ہوا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق اس پیش رفت کے بعد درخواست گزار وکیل نے مہلت لے لی اور اب مزید سماعت22 اپریل کو ہوگی ۔ یادرہے کہ ارشد خان نے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک ہونے پر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ سے رجوع کیا ۔