نوجوانوں کی درست رہنمائی وقت کی اہم ضرورت ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی سوشل میڈیا انفلوئنسرز سے ملاقات۔اس موقع پر میر سرفراز بگٹی نے گفتگو كرتے هوئے كها كه بلوچستان میں پہلی سوشل میڈیا پالیسی متعارف کرائی جارہی ہے۔دورِ حاضر میں سوشل میڈیا کی طاقت سے انکار ممکن نہیں۔نوجوانوں کی درست رہنمائی وقت کی اہم ضرورت ہے۔سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کو گمراہ بھی کیا جارہا ہے۔ریاست سب سے مقدم، گورننس میں خامیوں کی نشاندہی خوش آئند ہے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مزيد كها كه مثبت تنقید کو قبول کریں گے، اصلاحات کے عمل کو تقویت دیں گے۔سوشل میڈیا صارفین کے تحفظات و تجاویز کو پالیسی کا حصہ بنایا جائے گا۔نوجوانوں کو روزگار، تعلیم اور آگاہی کے مواقع دیے جائیں گے۔سوشل میڈیا کو بہتری کا ذریعہ بنائیں گے، منفی پراپیگنڈے کا راستہ روکیں گے۔بلوچستان کی مثبت تصویر اجاگر کرنے میں نوجوان کردار ادا کریں۔انفلوئنسرز معاشرتی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کو فروغ دیں۔نئے دور کے تقاضوں کے مطابق پالیسی سازی ناگزیر ہے۔