شوہرنے بیوی کی غیر مہذب ویڈیوز بیرون ملک فروخت کر دیں، ایف آئی اے میں درخواست جمع
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایف آئی اے کی عدالت میں انوکھا کیس آیا ہے۔ ٹھوکرنیاز بیگ کی نسیم بی بی وکیل سید آصف حیدر کیساتھ پیش ہوئی۔شوہر رمضان، سسر نوراحمد، جیٹھ اللہ دتہ،غلام رسول، سرفراز اور محمد احمد کیخلاف سائبرکرائم کے تحت اندراج مقدمے کی درخواست دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ وہ چار بچوں کی ماں ہے، شوہر بیروزگار تھا۔
بیروزگاری سے تنگ آ کر اپنے باپ اور دیگر اہلخانہ کیساتھ ملکر اس کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بنا کر بیرون ملک فروخت کر دیتا تھا، وہ شوہر کی اس حرکت سے تنگ آ گئی تھی، احتجاج کیا تو چاروں بچوں کو اس سے چھین کر اسکو گھر سے نکال دیا۔ خاتون نے بتایا کہ اس وقت بہن کیساتھ رہ رہی ہوں جبکہ اس موقع پرعدالت میں تصاویر بھی پیش کی گئیں۔ عدالت نے سید آصف حیدر ایڈووکیٹ کے دلائل کے بعد 13 نومبر کو ایف آئی اے سے رپورٹ طلب کرلی۔