شوہرنے بیوی کی غیر مہذب ویڈیوز بیرون ملک فروخت کر دیں، ایف آئی اے میں درخواست جمع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایف آئی اے کی عدالت میں انوکھا کیس آیا ہے . ٹھوکرنیاز بیگ کی نسیم بی بی وکیل سید آصف حیدر کیساتھ پیش ہوئی .

شوہر رمضان، سسر نوراحمد، جیٹھ اللہ دتہ،غلام رسول، سرفراز اور محمد احمد کیخلاف سائبرکرائم کے تحت اندراج مقدمے کی درخواست دی ہے . تفصیلات کے مطابق درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ وہ چار بچوں کی ماں ہے، شوہر بیروزگار تھا . بیروزگاری سے تنگ آ کر اپنے باپ اور دیگر اہلخانہ کیساتھ ملکر اس کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بنا کر بیرون ملک فروخت کر دیتا تھا، وہ شوہر کی اس حرکت سے تنگ آ گئی تھی، احتجاج کیا تو چاروں بچوں کو اس سے چھین کر اسکو گھر سے نکال دیا . خاتون نے بتایا کہ اس وقت بہن کیساتھ رہ رہی ہوں جبکہ اس موقع پرعدالت میں تصاویر بھی پیش کی گئیں . عدالت نے سید آصف حیدر ایڈووکیٹ کے دلائل کے بعد 13 نومبر کو ایف آئی اے سے رپورٹ طلب کرلی . . .

متعلقہ خبریں