یہ تمام گاؤں آج کے اس جدید دور میں بھی ترقی یافتہ نہیں ہیں کیونکہ ان کی جانب کوئی سڑک نہیں جاتی بس ایک دریا گزرتا ہے جس کی بدولت یہاں پر بسنے والے لوگ انہی 7 گاؤں میں ایک جگہ سے دوسری جگہ جاتے ہیں ، ایک گاؤں سے دوسرے گاؤں جانے کے لیے چیئر لفٹ کا استعمال کرتے ہیں . ان 7 گاؤں میں چیئر لفٹ کسی نعمت سے کم نہیں مگر یہ بھی بس اس وقت تک ممکن ہے جب تک دریا میں زیادہ پانی نہ ہو کیوں کے جب دریا میں پانی چڑھ جاتا ہے تو اس لفٹ کا استعمال ممکن نہیں ہوتا . صوبہ پنجاب کے شہر جہلم میں واقع یہ سات گاؤں آپس میں ہی اشیاء کی خریدوفروخت کرتے ہیں . ان تمام گاؤں کے ترقی یافتہ نہ ہونے کی وجہ صرف سڑکیں ہی نہیں بلکہ تعلیم جیسے زیور کا فقدان بھی ہے ، تعلیم کے مواقع نہیں ہیں اسکول صرف پرائمری تک ہیں اور کالج کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا . . .
جہلم (قدرت روزنامہ)دورجدید میں آج بھی کچھ لوگ ایسے گاؤں میں زندگی بسر کر رہے ہیں جن کا باہر کی دنیا سے کوئی رابطہ نہیں ہے . تفصیلات کے مطابق پاکستان میں 7 ایسے پر اسرار گاؤں موجود ہیں جن کا باہر کی دنیا یعنی کسی دوسرے صوبے سے کوئی رابطہ نہیں ہے ، یہ گاؤں پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر جہلم میں واقع ہیں .
متعلقہ خبریں