وزیراعظم عمران خان نے زندگی میں 100 فیصد کامیابی کا طریقہ بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں اخلاقیات تباہ ہوگئی ہیں . کرپشن سے قوم کی اخلاقیات ختم ہوجاتی ہیں .

جس معاشرے میں اخلاقیات ہوں اس کو ایٹم بم بھی ختم نہیں کر سکتا ہے . اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نبی اکرم ﷺ نے عربوں کو اسلام سے روشناس کرایا . عرب جن کی کوئی حیثیت نہیں تھی انہوں نے دنیا کی امامت کی . عربوں نے نبی پاک ﷺ کے راستے کو اپنا کر دنیا میں ترقی حاصل کی . انہوں نے کہا کہ نبی پاک ﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل کرکے ہی آگے بڑھاجاسکتا ہے . نبی پاک ﷺ کو جو عظمت ملی وہ کسی اور کو نہیں مل سکتی . آپ ﷺ کے راستے کے علاوہ دوسرا راستہ انسان کی تباہی کا راستہ ہے جو بہت خوبصورت لگتا ہے لیکن اصل میں انسان کو تباہ کردیتا ہے . انہوں نے کہا کہ آئیڈیل ازم میں کوئی چیز ختم نہیں ہوتی یہ بلندی پر لے جاتے ہیں . حقیقت پسند شخص کبھی بڑا نہیں ہوتا . بڑا انسان وہ ہوتا ہے جس کے خواب بڑے ہوتے ہیں . اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے وہ انسان کو بار بار آزمائے گا . انسان کا امتحان تب ہوتا ہے جب وہ آزمایا جائے . . .

متعلقہ خبریں