ٹی ٹی پی سے مذاکرات میں متاثرین بھی شامل ہوں گے، فواد چودھری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے اپنے لوگوں کو موقع دینا چاہتے ہیں۔ ٹی ٹی پی سے مذاکرات میں متاثرین بھی شامل ہوں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ریاست پاکستان اپنے شہریوں کو موقع دینا چاہتی ہے۔جو لوگ پاکستان کے آئین کو تسلیم کریں گے اور قانون پر عمل درآمد کریں گے ان سے بات ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان چاہتا ہے ہم ٹی ٹی پی کیساتھ مزاکرات کریں۔ابھی فائر بندی کی بات ہوئی ہے۔ٹی ٹی پی کیساتھ مزاکرات میں متاثرہ لوگ بھی شامل ہوں گے ان کا کہنا تھا کہ 20 سال ہو چکے ہیں، یہ جنگ ہمیشہ تو جاری نہیں رہ سکتی۔پاکستان فوج کے آٹھ ہزار سے زائد لوگ شہید ہوئے۔قبائلی علاقوں کے شہری بھی بڑی تعداد میں شہید ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ آج کے کابینہ اجلاس میں افغانستان کے معاملے پر طویل گفتگو ہوئی۔افغانستان کی موجودہ صورتحال المیے سے کم نہیں ۔اکانومسٹ کی رپورٹ کیمطابق 38 ملین میں سے 23 ملین لوگ خوراک کی کمی کا شکار ہیں۔

افغانستان میں صرف آٹے کیلیے بچوں کو فروخت کیا جا رہا ہے ۔افغانستان میں اب تک آٹھ بچے خوراک کی۔کمی کے باعث مر چکے ہیں ۔ ہم چاول اور گندم افغانستان کو بھجوا رہے ہیں۔ کابینہ نے افغانستان کی صورتحال کا نوٹس لینے کیلیے پوری دنیا اور بالخصوص مسلمان ممالک سے اپیل کی ہے۔ افغان وزیر خارجہ پاکستان آ رہے ہیں۔کابینہ نے افغانستان کیلیےخصوصی فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ افغانستان کے ساتھ تجارت میں ٹیکسز ختم کر رہے ہیں ۔صرف سیب پر ٹیکس ختم نہیں کیا گیا۔وزیراعظم نے اراکین پارلیمنٹ کو مشترکہ اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور فوڈ سیکورٹی کی خالی اسامیوں کو پر کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد ٹیریٹری بل وزارت قانون کو ڈیفر کر دیا گیا ہے۔ خیبر پختونخواہ اور پنجاب میں پی ٹی ڈی سی املاک کی نجکاری کی منظوری دی ہے تین ماہ کیلیے انڈسٹری کو گیس کی مد میں دی گئی رعایت ختم کر رہے ہیں کیونکہ گیس کے زخائر میں کمی آ رہی ہے۔