رمیز راجہ سے ڈپٹی چیئرمین ای سی بی کی ملاقات، آئندہ سیریز کے حوالے سے بات چیت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے ڈپٹی چیئرمین مارٹن ڈارلو اور چیف ایگزیکٹو سے ٹام ہیریسن آج لاہور میں ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں سربراہان کے درمیان پاکستان میں ہونیوالے میچزاور آئندہ سیریز کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔