عالیہ بھٹ کی بہن شاہین نے فٹنس کوچ کے ساتھ اپنے رشتے کی تصدیق کردی

ممبئی (قدرت روزنامہ) معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کی بہن شاہین بھٹ نے آخرکار اپنے قریبی دوست اور فٹنس کوچ ایشان مہرا کے ساتھ اپنے رشتے کو انسٹاگرام پر باضابطہ طور پر ظاہر کر دیا ۔ شاہین نے ایشان کی سالگرہ پر اس کے ساتھ محبت بھری تصاویر شیئر کیں اور اسے “ہیپی برتھ ڈے سن شائن” کہہ کر مبارکباد دی۔
نیوز 18 کے مطابق عالیہ بھٹ نے بھی شاہین کی پوسٹ کو اپنی انسٹاگرام سٹوری پر شیئر کیا اور ایشان کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا: “ہیپی ہیپی برتھ ڈے، ہمارے فیورٹ فیلو”۔شاہین کی والدہ سونی رزدان نے بھی ایشان کو سالگرہ کی مبارکباد دی، جب کہ پوجا بھٹ اور اننیا پانڈے نے بھی پوسٹ پر محبت بھرے ردعمل دیے۔
ایشان مہرا ممبئی میں مقیم ایک ماہر فٹنس کوچ ہیں اور سابق بین الاقوامی تیراک بھی رہ چکے ہیں۔ یہ پہلا موقع نہیں کہ شاہین نے ایشان کے ساتھ تصاویر شیئر کی ہوں۔ جنوری میں اپنی نیو ایئر چھٹیوں کے دوران بھی انہوں نے تھائی لینڈ سے تصاویر شیئر کی تھیں جن میں ایشان کے ساتھ ایک تصویر خاصی وائرل ہوئی تھی، مگر اُس وقت اُن کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تھی۔