بجلی مزید سستی ہونے کا امکان، قیمت میں مزید کتنی کمی ہوسکتی ہے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بجلی صارفین کے لیے خوشخبری سامنے آئی ہے، عوام کے لیے وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کی نوید سنا دی ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت میں مزید ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمت میں مزید 7 سے 8 روپے فی یونٹ کمی ہوگی۔
واضح رہے کہ 11 اپریل کو بھی پاور ڈویژن نے کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا۔
پاور ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اپریل سے جون 2025 کے لیے ہوگا، بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے بھی ہوگا تاہم لائف لائن صارفین اس کمی سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔
اب ایک بار پھر عوام کو بجلی کے بلوں کی مد میں ریلیف دینے کی نوید سنائی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *