مناہل ملک کی ایک اور متنازع ویڈیو، عمیر اعوان پر سنگین الزام، حقیقت کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشہور پاکستانی ٹک ٹاکر مناہل ملک نے گلوکار عمیر اعوان پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے اپنے نئے گانے میں ان کی ذاتی زندگی سے متعلق معلومات شامل کی ہیں جس پر قانون کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔
مناہل ملک نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں واضح طور پر کہا ہے کہ اگر 24 گھنٹوں کے اندر گانا یوٹیوب سے ہٹایا نہ گیا تو وہ اس کے خلاف ایف آئی آر درج کروائیں گی۔
ان کا کہنا تھاکہ عمیر اعوان کے نئے گانے لارے آ میں میری ذاتی زندگی سے متعلق چیزیں دکھائی گئی ہیں جو مجھے بالکل پسند نہیں آئیں۔
انہوں نے گانے کو فوری طور پر ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی نجی زندگی میں مداخلت اور رازداری کی خلاف ورزی ہے۔
دوسری جانب گلوکار عمیر اعوان نے سوشل میڈیا پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ مناہل جو مرضی کر لے، میں اپنا گانا ڈیلیٹ نہیں کروں گا۔
عمیر اعوان اور حارث کی آواز میں گایا گیا یہ گانا “لارے آ” تین روز قبل یوٹیوب پر اپ لوڈ کیا گیا تھا اور اب تک اسے 99 ہزار ویوز حاصل ہو چکے ہیں۔
سوشل میڈیا پر اس تنازعے پر ملا جلا ردعمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ محض ایک تشہیری حربہ (پبلسٹی اسٹنٹ) ہو سکتا ہے جبکہ بعض لوگوں کا ماننا ہے کہ مناہل ملک اس تنازعے کے ذریعے گانے کو وائرل کروانا چاہتی ہیں۔