سجل ملک کی نازیبا ویڈیو لیک، سوشل میڈیا پر مداحوں کا شدید ردعمل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)معروف پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار سجل ملک کی ایک مبینہ نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہونے کے بعد وہ ایک نئے تنازع کا شکار ہو گئی ہیں۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اس سے قبل کنول آفتاب، مناہل ملک، امشا رحمان اور متھیرا جیسی دیگر سوشل میڈیا شخصیات بھی ایسی ہی صورتحال کا سامنا کر چکی ہیں۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں سجل ملک کو ایک نازک اور نجی لمحے میں دکھایا گیا ہے، تاہم اس ویڈیو کی تصدیق یا مستند ثبوت تاحال سامنے نہیں آ سکے۔
سجل ملک کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد نے اس ویڈیو کو ان کی ذاتی زندگی میں مداخلت قرار دیتے ہوئے اس عمل کی شدید مذمت کی ہے۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ ایسی نجی ویڈیوز کو بغیر اجازت آن لائن شیئر کرنا غیر اخلاقی اور قابلِ سزا جرم ہے۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر کچھ حلقے یہ دعویٰ بھی کر رہے ہیں کہ یہ ویڈیو ممکنہ طور پر خود سجل ملک یا ان کی ٹیم نے شہرت اور ویوز کے حصول کے لیے جان بوجھ کر لیک کی ہو۔ تاہم اس بارے میں کوئی مصدقہ ثبوت موجود نہیں۔
ویڈیو لیک کس نے کی؟
سجل ملک کی مبینہ نازیبا ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا جا رہا ہے مگر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اسے سب سے پہلے کس نے اپلوڈ کیا۔ سجل ملک نے اس معاملے پر اب تک کسی قسم کا عوامی ردعمل یا بیان جاری نہیں کیا۔
سجل ملک کون ہیں؟
سجل ملک ایک معروف پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار ہیں جن کے ٹک ٹاک پر 176700 سے زائد فالورز اور دو ملین سے زیادہ لائکس ہیں۔ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مختلف ویڈیوز اور لائیو سیشنز کے ذریعے اپنے مداحوں سے جُڑے رہتی ہیں۔