تحریک انصاف نے حکومت کو ایک مرتبہ پھر مذاکرات کی پیشکش کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) متحدہ اپوزیشن کی جانب سے استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،کانفرنس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے حکومت کو ایک مرتبہ پھر مذاکرات کی پیشکش کردی۔

اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے زیر اہتمام استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں اپوزیشن اتحاد کے قائدین خوب گرجے برسے اور حکومتی پالیسیوں پر کڑی تنقید کی جبکہ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے مذاکرات کی پیشکش دہرا دی۔

اپنے خطاب میں سلمان اکرام راجا کا کہنا تھا کہ ہم آپکو دعوت دیتے ہیں، آؤ ہم سے مکالمہ کرو اور اگر مکالمہ نہیں کرتے تو پھر ہم تیار ہیں اور ہم جدوجہد کریں گے۔سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام کو کوئی ریوڑ نہیں، آ پکو ہماری آواز کو سننا ہوگا۔ شرکا کا ملک میں استحکام کیلئے آئین پرعملدرآمد ناگزیر ہے،اگر ملک میں استحکام لانا ہے تو عوام کے حق حکمرانی کو تسلیم کرنا ہوگا،علامہ راجہ ناصر عباس کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش،ملک میں استحکام کے لئے مضبوط دفاع بھی ناگزیر قرار دے دیا۔

شکانفر نس کے شرکا نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف مذمتی قرار داد بھی منظور کی۔ قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں قانون کی حکمرانی ہوتی تو بانی پی ٹی آئی، بشرا بی بی اور ہمارے رہنماء جیل میں نہ ہوتے کل عالیہ حمزہ اور صدام خان ترین کو گرفتار نہیں کیا گیا ہوتا پاکستان میں جب استحکام نہیں ہے قانون کی حکمرانی نہیں ہے وہ ہارڈ سٹیٹ بن ہی نہیں سکتا ملک میں استحکام کے لئے مضبوط دفاع بھی چاہیے ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جولائی 2024 کو ایوان صدر میں گرین انیشیٹو کا اجلاس ہوتا ہے جس میں تمام چیزیں موجود ہیں اور اس ہر آصف علی زرداری دستخط کرتا ئے آصف علی زرداری نے پہلے ہی سندھ کا پانی بیچ دیا ہے اور وزراء اس کی تصدیق کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *