’آپ تو مردہ باپ کے انگوٹھے لگواتے ہوئے پکڑے گئے تھے‘، شیر افضل مروت نے معید پیرزادہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے سینیئر صحافی معید پیرزادہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ تو مردہ باپ کے انگھوٹے لگواتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر معید پیرزادہ کے ویڈیو بیان کا ایک لنک شیئر کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے لکھا کہ بے شرموں کی فہرست بڑھنے سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے ہمارے تمام خود ساختہ پی ٹی آئی سپورٹر و یوٹیوبرز چور اور ٹھگ ہیں۔
واضح رہے کہ معید پیرزادہ نے اپنی گفتگو میں شیر افضل مروت کو اسٹیبلشمنٹ کا مہرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب پی ٹی آئی کا کوئی لیڈر باہر نہیں نکل پا رہا تھا تو شیر افضل مروت ملک بھر میں جلسے کررہے تھے۔
انہوں نے مزید کہاکہ مجھے تو اسی وقت معلوم ہوگیا تھا کہ یہ کس کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔
یہ بھی واضح رہے کہ شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی ہدایت پر پارٹی سے نکال دیا گیا ہے، لیکن ان کا کہنا ہے کہ جب تک وہ خود عمران خان کے منہ سے یہ بات نہیں سنیں گے تب تک وہ بانی کے ساتھ کھڑے ہیں۔