سعودی عرب میں بس کو حادثہ، 5 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق، متعدد زخمی

سعودی عرب (قدرت روزنامہ)سعودی عرب میں ایک افسوسناک سڑک حادثے میں پانچ پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق ہوگئے جن میں تین خواتین شامل ہیں جبکہ متعدد دیگر افراد زخمی ہو گئے۔

یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب عمرہ زائرین کو لے جانے والی بس البدِر سے مدینہ جاتے ہوئے ایک ٹریلر سے ٹکرا گئی۔

سعودی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں تین خواتین اور دو بزرگ مرد شامل ہیں۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمیوں میں خواتین، بچے اور بزرگ افراد شامل ہیں جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

جاں بحق خواتین کا تعلق بہاولنگر کے قریبی دیہات 228/9-آر اور 201 مراد سے تھا، جبکہ مردوں کا تعلق 39/3-آر اور دھَرّانوالہ سے بتایا گیا ہے۔

اس افسوسناک واقعے پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

انہوں نے سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانے کو ہدایت کی کہ وہ متاثرہ خاندانوں کی مکمل مدد کریں اور زخمیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *