(قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افسران اور ورکرز جدید دفاعی پیدواری صنعت کے لیے کوشاں ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا جہاں چیئرمین ایچ آئی ٹی میجرجنرل سیدعامررضانےاستقبال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو ایچ آئی ٹی کی استعداد، ترقی، جاری منصوبوں اور ہیوی انڈسٹریز کے پیداواری یونٹس کو جدید بنانے کے حالیہ اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کو ٹینکوں کےریموٹ ویپن سسٹم اورآرٹلری گن بیرلزپر بریفنگ دی گئی جبکہ آرمی کو اےپی سی،ٹینکوں کی اپ گریڈیشن،فوجی گاڑیوں کی پروٹیکشن کےاقدامات سےبھی آگاہ کیاگیا۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ آرمی چیف نےریسرچ اینڈڈیویلپمنٹ پروجیکٹ کا مشاہدہ کیا اور آرمی چیف نے ایچ آئی ٹی کی مہارت پر بھی اطمینان کا اظہار کیا ۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ایچ آئی ٹی کےافسران اور ورکرز جدید دفاعی پیداواری صنعت کیلئےکوشاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایچ آئی ٹی مسلح افواج اورقانون نافذکرنےوالےاداروں کی ضروریات پوری کررہاہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ دفاعی پیداوارمیں خودانحصاری کسی بھی ملک کاخاصہ ہے، ہمیں سنگ میل عبورکرنےپرفخرہے۔
پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…
چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…