لاہو ر میں ٹرین کے واش روم سے نامعلوم شخص کی پھندا لگی لاش برآمد

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں تیز گام ٹرین کے واش روم سے نامعلوم شخص کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔

پولیس کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جا نے والی تیز گام ایکسپریس لاہور ریلوے اسٹیشن پر رُکی تو اس کے ٹوائلٹ سے نامعلوم شخص کی پھندا لگی لاش ملی۔مسافروں کی اطلاع پر ریلوے پولیس نے لاش تحویل میں لے لی اور شناخت کا عمل شروع کیا،جاں بحق شخص کی عمر 60 سے 70سال ہے ۔

پولیس کا بتانا ہے کہ مسافرکے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں پایا گیا،پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے ورثا کی تلاش شروع کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *