ایونٹ کے دوران اداکارہ کی اچانک آواز چلی گئی، 2 سال تک بول نہیں پائی، پھر آواز کیسے واپس آئی؟

واشنگٹن (قدرت روزنامہ) اداکارہ کمبرلی ولیمز پیسلی نے ایک ووکل ڈس آرڈر کی وجہ سے اپنی صحت کے مسائل پر بات کی، جس کی وجہ سے وہ دو سال تک بولنے سے قاصر رہیں۔ 53 سالہ اداکارہ کو یہ مسئلہ نومبر 2022 میں اس وقت پیش آیا جب وہ الزائمر کے ایک فنڈ ریزنگ ایونٹ میں مہمانوں کا استقبال کر رہی تھیں۔ اس موقع پر انہیں احساس ہوا کہ وہ بول نہیں پا رہی ہیں۔

فوکس نیوز کے مطابق ولیمز پیسلی نے بتایا کہ ان کی آواز اچانک غائب ہو گئی تھی اور کئی ہفتوں تک وہ صرف سرگوشی میں بات کر پاتی تھیں۔ بعد میں ڈاکٹروں نے ان کی تشخیص مسل ٹینشن ڈسفونیا کی کی، جس میں ووکل کاڈز کے گرد پٹھوں میں تناؤ آواز کو متاثر کرتا ہے۔ ان کے بائیں ووکل کاڈز جزوی طور پر مفلوج ہو چکے تھے۔

شاگلے ایک سال تک ولیمزپیسلی مختلف علاج کرواتی رہیں، جن میں اینٹی ڈپریسنٹس، ہپنوسس اور یہاں تک کہ ایک نجومی سے مشورہ بھی شامل تھا۔ تاہم ان کی آواز واپس نہیں آئی۔ اگست 2024 میں انہوں نے ایک تین گھنٹے کی سرجری کروائی جس کے فوراً بعد ان کی آواز واپس آ گئی۔

ولیمزپیسلی نے مشورہ دیا کہ اگر کسی کو ایسا مسئلہ درپیش ہو تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل دور میں انہوں نے لکھنے، مراقبہ اور ورزش جیسی سرگرمیوں سے خود کو مضبوط بنایا۔

اس وقت ولیمزپیسلی ریئلٹی ڈیٹنگ شو “فارمر وونٹس اے وائف” کی میزبانی کر رہی ہیں۔ انہوں نے اپنے شوہر بریڈ پیسلی کے ساتھ طویل اور کامیاب ازدواجی زندگی کا راز ہنسی مذاق اور وقت کو نظرانداز کرنے کو قرار دیا۔ شو کے تیسرے سیزن میں بریڈ پیسلی نے بھی کیمو کیا تھا، جہاں انہوں نے کسانوں کو رومانوی مشورے دیے۔ ولیمزپیسلی نے کہا کہ یہ شو محبت کی حقیقی کہانیاں پیش کرتا ہے اور اس میں مصنوعی ڈرامہ نہیں ہوتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *