’باپ تو سپر مین ہوتا ہے‘، بچے کو گرمی سے بچانے کے لیے باپ نے سیٹ پر ہاتھ رکھ لیے، ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص کو کڑکتی دھوپ میں سفر کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو پوسٹ کرنے والے صارف کا کہنا ہے کہ یہ شخص اسکول سے چھٹی کے بعد اپنے بچوں کو لینے آیا ہے جو خود گرمی میں موٹر سائکل پر بیٹھا ہے لیکن پچھلی سیٹ پر قیمص پھیلا کر ہاتھ رکھ دیے تاکہ جب اس کا بچہ اس سیٹ پر بیٹھے تو وہ گرم نہ ہو۔
اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ پی سی بی کے سابق چیئرمین و کمنٹیٹر رمیز راجہ نے اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسا منظر دل پگھلا دیتا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ جب کبھی کسی خاندان کو موٹر سائیکل پر ایک دوسرے سے چمٹ کر بیٹھے ہوئے دیکھتا ہوں تو دل سے بے اختیار ان کی سلامتی کی دعا نکلتی ہے اور خواہش ہوتی ہے کہ اللہ انہیں جلد ایسی گاڑی عطا کرے جس میں وہ سکون اور آرام سے سفر کر سکیں۔
ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ باپ تو سپر مین ہوتا ہے۔
عادل خان یوسفزئی نے کہا کہ پاکستان کے ایلیٹ کبھی نہی چاہتے کہ ان کے پاس کار ہے تو ایک عام آدمی بھی کار خرید سکے جو کار ہمارے پڑوس انڈیا، چائنہ اور افغانستان میں 3 لاکھ روپے کی ملتی ہے وہی کار پاکستان میں 28 لاکھ کی ملتی ہے تو کیا صرف دعا سے غریب کار خرید سکتا ہے؟
ایک ایکس صارف نے رمیز راجہ کو کہا کہ آپ انہیں ایک گاڑی کیوں نہیں خرید کر دیتے۔ آپ کے پاس جتنا پیسہ ہے اس کے لیے یہ کوئی بڑی بات نہیں ہونی چاہیے۔