بغیرشادی کے پیداہونے والے بچے کا کیس، عدالت نے باپ کو کفالت کا حکم دیدیا

لاہور( قدرت روزنامہ )فیملی کورٹ نے بغیرشادی کے پیداہونے والے بچے کاباپ ثابت ہونے کے کیس میں باپ کو بچے کی کفالت کاحکم دےدیا۔

عدالت کو بتایا گیا کہ افضل نے خاتون کوبغیرشادی کے رکھاجس سے ایک بچہ پیداہوا،افضل نے خاتون سے شادی کرلی لیکن بچے کوتسلیم کرنے سے انکارکردیا۔ڈی این اے کرانے کے بعدثابت ہواکہ بچہ افضل کاہی ہے،عدالت نے افضل کو دیگربچوں کے ساتھ اس بچے کی کفالت کرنے کاحکم دیدیا، عدالت میں لاہورہائیکورٹ کی ایک ججمنٹ بھی پیش کی گئی۔

عدالت نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگرکوئی شخص بغیرنکاح کے خاتون کورکھتاہے یازبردستی کرنے سے بچہ پیداہوگاتووہ کفالت کرے گا۔فیملی کورٹ نے دعوی پرباپ کوخرچہ دینے کاحکم دیتے ہوئے کیس نمٹادیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *