پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے جس سے یہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
فی تولہ سونا 8,100 روپے کے اضافے کے بعد 3,رو57,800 پے میں فروخت ہو رہا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، جہاں فی اونس سونا 69 ڈالر بڑھ کر 3,395 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق، عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال، افراطِ زر، اور مرکزی بینکوں کی جانب سے سونے کی خریداری میں اضافے کے باعث سونے کی قیمتوں میں یہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے-