مستونگ؛نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2لیویز اہلکار جاں بحق

مستونگ(قدرت روزنامہ)مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2لیویز اہلکار جاں بحق ہو گئے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس کاکہنا ہے کہ مستونگ کے علاقے کلی تیری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2لیویز اہلکار جاں بحق ہو گئے۔فائرنگ سے جاں بحق لیویز اہلکار انسداد پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور تھے،جاں بحق اہلکاروں کی میتیں ہسپتال منتقل کردی گئیں،فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔