بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا، قومی سلامتی کمیٹی کا فیصلہ ​​​​​​​

اجلاس کے دوران قومی سلامتی کمیٹی نے مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس میں ملک کی سول اور عسکری قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ بھارت کی کسی بھی مہم جوئی اور جارحیت کا پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا۔
مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے حملے اور 26 سیاحوں کی ہلاکت پر بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر غور کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا۔
13 2 1
اجلاس میں غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط جموں و کشمیر میں حالیہ صورتحال اور اس کے نتیجے میں بھارتی یکطرفہ و غیر ذمہ دارانہ اقدامات کے تناظر میں موجودہ صورتحال پر غور کیا گیا۔
وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اہم اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیرداخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور اعظم نذیر تارڑ سمیت دیگر وزرا شریک تھے۔
ان کے علاوہ وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی، اٹارنی جنرل پاکستان منصور عثمان اعوان بھی اجلاس میں موجود تھے۔
اجلاس میں اعلیٰ عسکری قیادت، قومی سلامتی کمیٹی کے اراکین اور دیگر سینئر افسران بھی شریک تھے۔
13 3 1
رپورٹ کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بھارت کے کسی بھی مس ایڈونچر کا پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا۔
اجلاس کے دوران قومی سلامتی کمیٹی نے مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *