پاکستان میں فی تولہ سونا کہاں پہنچ گیا، قیمت کب تک برقرار رہے گی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعرات کے روز مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی جس کی وجہ سے پاکستان میں سونے کی قیمتیں آج 25 اپریل 2025 کو مستحکم ہیں۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 3 لاکھ 52 ہزار روپے کی موجودہ سطح پر برقرار رہا جبکہ 24 قیراط 10 گرام سونا بھی 3 لاکھ 1 ہزار 783 روپے پر مستحکم رہا۔
چاندی کی قیمتیں بھی تبدیل نہیں ہوئیں، جہاں فی تولہ چاندی 3 ہزار 457 روپے اور 10 گرام چاندی 2 ہزار 963 روپے میں فروخت ہوتی رہی۔
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 3 ہزار 338 ڈالر فی اونس پر برقرار رہی جبکہ چاندی بھی 32اعشاریہ 93 ڈالر فی اونس پر فروخت ہوتی رہی۔ یہ تمام قیمتیں آج دوپہر 2 بجے کے بعد نئے نرخوں کے اعلان تک مؤثر رہیں گی۔
Gold prices in Pakistan today- 25 April 2025:
CityGold per TolaGold per 10 Grams
KarachiRs.352,000Rs. 301,783
IslamabadRs.352,000 Rs. 301,783
LahoreRs.352,000 Rs. 301,783
MultanRs.352,000 Rs. 301,783
PeshawarRs.352,000 Rs. 301,783