پنجاب حکومت کا نئی ایئر لائن اور بلٹ پروف ٹرین کا منصوبہ

لاہور (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے شہریوں کی سہولت کے لیے نئی ایئر لائن اور لاہور سے راولپنڈی تک بلٹ پروف چلانے کا اعلان کردیا ہے ۔
صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پنجاب کے شہریوں کے لیے 2 خوشخبریوں کا اعلان کیا، انہوں نے بتایا کہ جلد ہی لاہور سے راولپندی تک بلٹ پروف ٹرین چلائی جائے گی۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت ایک نئی ایئر لائن بھی چلائی گی جس کے لیے 4 طیارے لیز پر لیے جائیں گے۔
صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت صوبائی حکومت ائیر پنجاب چلانے کے لیے تیار ہے۔ ابتدائی طور پر اندرون ملک اور ایک سال کے بعد بین الاقوامی ایئر کا لائسنس مل جاتا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ پاکستان کی تاریخ کی پہلی صوبائی حکومت ہے جو اپنی ایئرلائن کا اعلان کررہی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ لاہور تا راولپنڈی بلٹ ٹرین بھی چلائی جائے گی۔ پاکستان کی پہلی بلٹ ٹرین اپنا سفر 2 گھنٹے 20 منٹ میں مکمل کرے گی۔