بلوچستان کا نوجوان بھارت کے ہسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گیا، والدہ کی حکومت پاکستان سے مدد کی اپیل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کا نوجوان بھارت کے ہسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گیا۔ 23سالہ سید اریان شاہ دل اور پھیپڑوں کے عارضے میں مبتلا تھا۔ علاج کے لئے انڈیا کے شہر چنائی کے ہسپتال میں دسمبر 2024سے زیر علاج تھا۔ سید اریان شاہ کی والدہ کے مطابق بلوچستان حکومت نے تین کروڑ علاج کے لئے دیے جو کم پڑ گئے۔ آریان کے علاج کے لئے مزید پیسوں کی اشد ضرورت تھی، ہسپتال کے بقایا جات کی ادائیگی کے بعد ہی میرے بچے کی میت دی جائے گی۔ انہوں نے اپیل کی کہ اس مشکل وقت میں مدد کی جائے۔ مجھے میرے بچے کی میت کے ہمراہ واپس پاکستان لانے کا بندوبست کیا جائے۔ حکومت پاکستان، آرمی چیف سے اپیل ہے کہ میری مدد کریں۔