آئندہ سال معاشی ترقی کی شرح 6 فیصد تک ہونے کی توقع ہے، وزیرخزانہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان رواں سال کے آخر میں اپنا پہلا پانڈا بانڈ جاری کرے گا، رواں مالی سال میں معاشی ترقی کی شرح 3 فیصد، آئندہ مالی سال میں یہ شرح 4 سے 5 فیصد اور بعد میں 6 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں غیرملکی خبررساں ادارے سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کے پاس چین کی جانب سے پہلے سے ہی 30 بلین یوآن کی سویپ لائن موجود ہے، چین سویپ لائن میں 10 بلین یوآن (1.4 بلین ڈالر) کا اضافہ کرسکتا ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان نے اپنا پہلا پانڈا بانڈ جاری کرنے پر بھی پیشرفت کی ہے، امید ہے اس سال کے آخر میں ہم پانڈا بانڈ ریلیز کریں گے۔
اورنگزیب نے توقع ظاہر کی کہ آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ مئی کے اوائل میں اسٹاف لیول کے معاہدے پر دستخط کر دے گا، جو موسمیاتی تباہ کاریوں کے لیے لچکدار قرضے کے پروگرام کے تحت اپنے 1.3 بلین ڈالر فنڈز کے ساتھ ساتھ 7 بلین ڈالر کے جاری بیل آؤٹ پروگرام کے پہلے جائزے پر محیط ہوگا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ ماہ آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پروگرام کے تحت 1 بلین ڈالر کی ادائیگی شروع ہو جائے گی، جسے آئی ایم ایف نے 2024 میں منظور کیا تھا، اس پیکج نے پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
محمد اورنگزیب نے جون 2025 میں ختم ہونے والے موجودہ مالی سال میں شرح نمو 4 سے 5 فیصد اور آئندہ سال 6 فیصد تک پہنچنے کی امید ظاہر کی ہے۔

WhatsApp
Get Alert