پنجاب کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان معمہ بن گیا؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب کے اسکولوں اور کالجوں میں موسم گرما کی تعطیلات کے جلد آغاز سے متعلق غیر مصدقہ میڈیا رپورٹس نے طلباء اور والدین میں الجھن پیدا کر دی ہے۔
تاہم حکام نے واضح کیا ہے کہ ابھی تک کوئی باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے۔
جبکہ متعدد ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ محکمہ تعلیم پنجاب نے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے یکم جون سے شروع ہونے والی گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے، لیکن سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ یہ درست نہیں ہے۔
حکام نے تصدیق کی کہ تعطیلات مقررہ وقت سے قبل شروع کرنے کی تجویز منظوری کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز کو بھیج دی گئی ہے تاہم حتمی فیصلہ ابھی باقی ہے۔
محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ مریم نواز کی جانب سے پلان کی باضابطہ منظوری کے بعد ہی نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
ب تک کوئی باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوتا، اسکول اور کالج اپنے باقاعدہ تعلیمی کیلنڈر پر عمل کرتے رہیں گے۔

WhatsApp
Get Alert