’’جی جا جی نے کمال بیٹنگ کی اور۔۔‘‘ بھارتی سابق کپتان سہواگ بھی شعیب ملک کی کھل کر تعریف کرنے لگے

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) سکاٹ لینڈ کے خلاف شعیب ملک کی دھواں دھار بیٹنگ پر سسرالی معترف ، سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ نے شعیب ملک کی بیٹنگ پر دلچسپ تبصرہ کیا . نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وریندر سہواگ نے کہا کہ شعیب ملک نے سکاٹ لینڈ کے خلاف کمال کے شاٹ کھیلے ، جیتنا ان کا تجربہ ہے یہ تو طے تھا کہ وہ 20 گیندوں پر 40 رنز بناسکتے ہیں .

وریندر سہواگ نے مزید کہا کہ شعیب ملک اس سے پہلے سرحد پار کرکے ہی تو آئے تھے ہماری بہن کو لینے اور سکاٹ لینڈ کے خلاف بھی یہی کیا ہمارے جی جا جی نے تمام حدیں پار کرتے ہوئے کمال کی بیٹنگ کی . واضح رہے کہ شعیب ملک کی شاندار پرفارمنس پر اہلیہ ثانیہ مرزا کی حوصلہ افزائی کے سوشل میڈیا پربھی چرچے ہوئے . ایک صارف نے ثانیہ کو شعیب کے لیے خوش قسمت قرار دیا اورلکھا کہ ثانیہ جب بھی سٹیڈیم آتی ہیں شعیب بہترین پرفارم کرتے ہیں .

ایک اور صارف نے شعیب اور ثانیہ کی سٹیڈیم میں لی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہر کامیاب مرد کے پیچھے عورت کا ہاتھ ہوتا ہے . واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شعیب ملک نے سکاٹ لینڈ کے خلاف 18 گیندوں پر 54 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 6 چھکے اور ایک چوکا شامل تھا، اس شاندار کارکردگی کے بعد شعیب پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں تیزترین نصف سنچری بنانے والےکھلاڑی بھی بن گئے تھے . . .

متعلقہ خبریں