’’جی جا جی نے کمال بیٹنگ کی اور۔۔‘‘ بھارتی سابق کپتان سہواگ بھی شعیب ملک کی کھل کر تعریف کرنے لگے

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) سکاٹ لینڈ کے خلاف شعیب ملک کی دھواں دھار بیٹنگ پر سسرالی معترف ، سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ نے شعیب ملک کی بیٹنگ پر دلچسپ تبصرہ کیا ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وریندر سہواگ نے کہا کہ شعیب ملک نے سکاٹ لینڈ کے خلاف کمال کے شاٹ کھیلے ، جیتنا ان کا تجربہ ہے یہ تو طے تھا کہ وہ 20 گیندوں پر 40 رنز بناسکتے ہیں۔

وریندر سہواگ نے مزید کہا کہ شعیب ملک اس سے پہلے سرحد پار کرکے ہی تو آئے تھے ہماری بہن کو لینے اور سکاٹ لینڈ کے خلاف بھی یہی کیا ہمارے جی جا جی نے تمام حدیں پار کرتے ہوئے کمال کی بیٹنگ کی۔

واضح رہے کہ شعیب ملک کی شاندار پرفارمنس پر اہلیہ ثانیہ مرزا کی حوصلہ افزائی کے سوشل میڈیا پربھی چرچے ہوئے ۔

ایک صارف نے ثانیہ کو شعیب کے لیے خوش قسمت قرار دیا اورلکھا کہ ثانیہ جب بھی سٹیڈیم آتی ہیں شعیب بہترین پرفارم کرتے ہیں۔

ایک اور صارف نے شعیب اور ثانیہ کی سٹیڈیم میں لی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہر کامیاب مرد کے پیچھے عورت کا ہاتھ ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شعیب ملک نے سکاٹ لینڈ کے خلاف 18 گیندوں پر 54 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 6 چھکے اور ایک چوکا شامل تھا، اس شاندار کارکردگی کے بعد شعیب پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں تیزترین نصف سنچری بنانے والےکھلاڑی بھی بن گئے تھے۔

Recent Posts

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی پنجاب کی نئی قیادت سے ملاقات ، صحت، آئی ٹی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کی حمایت

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلَوم نے یکم سے تین مئی…

53 mins ago

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور کے پی کیلئے امیدوار نامزد کردیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے اپنے…

2 hours ago

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا

نیویارک(قدرت روزنامہ) فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا…

3 hours ago

نواز شریف کی طبیعت ناساز، نجی ہسپتال میں معائنہ کیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف…

3 hours ago

شیرافضل مروت کی بھائی کو صوبائی کابینہ سے نکالنے کی تردید

پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے اپنے بھائی کو معاون خصوصی…

3 hours ago

سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی ہوگئیں، ان…

3 hours ago