سیمی فائنل سے قبل قومی ٹیم کے کھلاڑی آصف علی نے دبئی میں پتنگ بازی شروع کر دی، ویڈیو وائرل ہو گئی

دبئی (قدرت روزنامہ)آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میچز میں شاندار بیٹنگ کرکے پاکستان کو فاتح دلوانے والے قومی کرکٹر آصف علی پتنگ اُڑانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔آصف علی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دبئی سے اپنی نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں پتنگ اُڑاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

45 سیکنڈز پر مشتمل اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پہلے آصف علی پتنگ کو اُڑانے کے لیے ہوا کے رُخ کا تعین کرتے ہیں اور پھر ہوا میں پتنگ اُچھالتے ہیں۔آہستہ آہستہ آصف علی کی پتنگ اُڑنے لگتی ہے اور گراؤنڈ کی طرح یہاں بھی آصف علی اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے پتنگ اُڑانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔آصف علی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’پُرسکون، تروتازہ اور ریچارج۔‘
قومی کرکٹر نے یہ ویڈیو گزشتہ روز انسٹاگرام پر شیئر کی جسے اب تک 56 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیمی فائنل 11 نومبر جمعرات کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں پاکستان واحد ناقابل شکست ٹیم ہے اور بابر الیون نے گروپ میں تمام 5 میچز کے دوران ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

Recent Posts

وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اشارہ دے دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف نے مہنگائی میں کمی کو عوام کے لئے اچھی خبر قرار…

9 mins ago

بالآخر نوازشریف کے وزارت عظمیٰ سے پیچھے ہٹنے کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی ، محمد زبیر نے اعتراف کرلیا

کراچی(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے…

12 mins ago

کسی دوسرے ملک کو اڈے فراہم کرنے سے متعلق پاکستان نے دوٹوک اعلان کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کسی ملک کے خلاف کسی…

29 mins ago

مودی کی نقل سے مشہور ہونے والے کامیڈین نے انہی کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)مودی کی نقل سے مشہور ہونے والے معروف بھارتی کامیڈین شام رنگیلانے انہی…

33 mins ago

پاکستان کا وہ علاقہ جہاں کالج میں طالبات کو سیاسی تقریبات میں شرکت سے روک دیا گیا، شاندار خبر

پشاور(قدرت روزنامہ)صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج نے طالبات کو…

44 mins ago

میک اپ کے بغیر ہی بہت اچھی لگتی ہوں، یمنیٰ زیدی

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی موجودہ ٹاپ اداکارہ یمنیٰ زیدی نے خود ہی اپنی خوبصورتی…

1 hour ago