وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے نصیرآباد میں ہندو تاجر کے اغواء کے واقعے کا نوٹس لے لیا، شاہد رند

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نصیرآباد میں ہندو تاجر کے اغواء کے واقعے کا سختی سے نوٹس لیا ہےانہوں نے کہا کہ واقعہ انتہائی تشویشناک ہے اور حکومت مغوی تاجر کی بحفاظت بازیابی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہےترجمان صوبائی حکومت نے بتایا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری طرح متحرک ہیں اور جلد مثبت پیشرفت متوقع ہے انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گیشاہد رند نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت بلوچستان کی اولین ترجیح ہے اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی واضح ہدایات ہیں کہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے