وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، ملک کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے جاتی امرا رائیونڈ میں سابق وزیراعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملکی کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو پہلگام واقعے کے بعد پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں لیے گئے فیصلوں بریفنگ دی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارت نے پہلگام میں پری پلان ڈرامہ کیا، وہ اس سے قبل بھی ایسا کرچکا ہے، لیکن ہم بھارت کے کسی بھی اقدام کا بھرپور جواب دیں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم جاگ رہے ہیں اور ملک کا مستقبل روشن ہے، سندھ طاس معاہدے کی معطلی جیسے فیصلے تو جنگی حالات میں بھی نہیں کیے گئے۔
اس موقع پر سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہاکہ ہم ہر طرح کی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے۔